//

بحالی منصوبوں کے میٹ آفس کا کوئٹہ میں قیام ضروری ہے،سرفراز بگٹی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

ویب : وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن کی زیر صدارت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں سے متعلق اجلاس ،وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ، اجلاس میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی سرگرمیوں کے لئے گرانٹ پر وفاق کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بلوچستان میں 2010 اور 2022 کے سیلاب سے بڑی تباہی آئی ، بحالی منصوبوں کے میٹ آفس کا کوئٹہ میں قیام ضروری ہے،

وزیر اعلٰی نے تجویز دی کہ پروجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کو کمیٹی میں شامل کیا جائے
، کچھی کینال پروجیکٹ صوبے کا اہم زرعی منصوبہ ہے، کچھی کینال کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے فوری اجلاس کا انعقاد ضروری ہے،

وزیر اعلٰی بلوچستان کی تجویز پر وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کچھی کینال سے متعلق جائزہ اجلاس جلد منعقد کرنے کی ہدایت دی ،

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون سیکرٹری خزانہ بابر خان سمیت متعلقہ حکام کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »