وش ویب: بلوچستان پولیس کے برطرف ملازمین نے بحالی کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان پولیس کے 209 ملازمین نے برطرفی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔گزشتہ روزدرخواست پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔پولیس ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہیںایک سال پہلے نوکریوں پر بحال کیا گیا ، بعد ازاں صفائی کا موقع دئیے بغیر دوبارہ برطرف کر دیا گیا۔عدالت نے آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔