وش ویب: تحصیل تربت کے علاقہ گیبن (Geebun) کے رہائشی زہرہ محمد جان نے تربت پریس کلب میں دیگر خواتین کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی.
پریس کانفرنس ک کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک گھریلو خاتون ہوں، ہمارے اہلخانہ محنت مزدوری کرنے والے لوگ ہیں جس سے ہمارا گزر بسر ہوتا ہے. انہوں نے کہاکہ آج سے تین ہفتے قبل یکم جولائی کی رات کو مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے ہمارے گھر کو گھیرے میں لیکر چادر وچاردیواری کی تقدس کو پامال کرکےہماری خواب گاہوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ہم پر قیامت کا سماں چھا گیا تھا خواتین و بچے خوف سے بلبلا اٹھے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ایف آئی آر بھی نہیں لیا جارہاہے اور نہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا رہا ہے.مزید انہوں نے بتایا کہ اس دن لیویز سمیت کوئی بھی فورس ہماری مدد کیلئے نہیں پہنچا ہمیں بے یار ومددگار چھوڑا گیا تھا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔