وش ویب: پنجگور میں یونیورسٹی آف مکران کے اسٹوڈنس مہیم خان,فضیل احمد,ماہل بلوچ اور دیگر نے یونیورسٹی میں پر ہجوم پریس کانفرنس کی.
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران پنجگور بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یونیورسٹی میں پینے کے لئے ٹھنڈا پانی نہیں ہے۔طلبا باہر جاکر پینے کا پانی خریدتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب بجلی جاتے ہیں تو جرنیٹر نہیں چلائے جاتے ہیں، جس سے اس گرمی میں طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نہ موٹر سائیکل پارکنگ ہے نہ کینٹین میں سہولت موجود ہے۔ کلاسز میں پروجکٹر موجود نہیں ہے جس طلبا کو پریزنٹیشن دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں باہر سے لوگ آتے ہیں جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ ان کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو بار بار ان مسائل پر آگاہ کرنے کے باوجود انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ اوپر سے طلبا کو دھمکا کر خاموش کیا جاتا ہے۔