//

نہری پانی فراہم کرکے پھیلی بے چینی کو دور کرے، آبادگار

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : جیکب آباد میں زرعی پانی کی قلت پر آبادگاروں کا محکمہ آپباشی کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کرکے جلد پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

جیکب آباد میں نورواہ نہر کی ٹیل کے آبادگاروں نے نہری پانی کی قلت پر قومی شاہراہ پر ٹائر جلاکر کر احتجاج کیا اور محکمہ آبپاشی کیخلاف نعرے بازی کی احتجاج میں شامل آبادگاروں کا کہنا تھا کہ ٹیل تک نہری پانی نہ پہنچنے پر آبادگاروں کا بیج سوکھنے سمیت زرعی زمینیں بنجر بن رہی ہیں جس کے باعث ہمیں کروڑوں کا نقصان اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے بااثر زمینداروں کو تو پانی فراہم کیا جارہا ہے لیکن چھوٹے آبادگاروں کا پانی بند کرکے ان کا معاشی طور پر قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، انہوں نے نہری پانی فراہم کرکے پھیلی بے چینی کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »