//

مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نے جعفرآبادمیں پیشگی اقدامات کاجائزہ لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے جعفرآبادمیں پیشگی اقدامات کاجائزہ لیا .

جہانزیب خان نے ڈپٹی کمشنرجعفرآباد اظہرشہزادکے ہمراہ مختلف مقامات پرسیوریج نالوں سیم کینالوں اور پانی کے دیگر گزرگاہوں کا جائزہ بھی لیا ڈپٹی کمشنرجعفرآبادنے پیشگی اقدامات اور سابقہ سیلابوں کی نقصانات کے حوالے سے ڈی جی،پی ڈی ایم اے کو بریفنگ دی اِس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی، پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہاہے کہ قدرتی آفات کو روکا تونہیں جاسکتاہے لیکن ان کے نقصانات کو کم کیاجاسکتاہے.
جعفرآبادمیں انتظامی اقدامات قابل ستائش ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی احکامات کے مطابق مختلف اضلاع کاجائزہ لیاجارہاہے .ہماری کوشش ہے کہ جعفرآبادکو ممکنہ سیلاب اور بارشوں سے کم از کم نقصانات کاسامنہ ہو پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ترتیاریاں مکمل ہیں عوام سے اپیل ہے صبر اور تحمل کامظاہرہ کریں ضلعی انتظامیہ کو مزیدمشینری اور دیگرسہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »