//

بارڈر سے منسلک دیگر حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں ریلیف فراہم کیا جائے،بابو بہادر

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

‌‌ وش ویب : ضلع کیچ کی سب ڈویژن مند میں مقامی معروف شخصیت بابو بہادر کی اپیل پر حق دو تحریک بلوچستان کیچ کی قیادت مند پہنچ گئی.

پاک ایران سرحدی تجارت کے حوالے سے بابو بہادر دیگر کاروباری شخصیات کی مشاورت سے جرگہ کا انعقاد کیاگیا، بابو بہادر نے شرکاء کیلئے ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ بابو بہادر نے مزید کہاہے کہ حق دو تحریک، تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ بارڈرٹریڈ نظام کو۔ بہتر اور شفافیت لانے کیلئے شناختی کارڈ کی بنیاد پر آزادانہ تجارت کی اجاز ت دلوائیں۔

مند جرگہ سے بابو بہادر نے مزید کہاہے کہ مند بارڈر کے عوام کا ذریعہ معاش ایرانی بارڈر کے ساتھ ہونے والا کاروبار ہے۔ اس کاروبار سے ان کا روزگار چلتا ہے، بچوں کی تعلیم اور علاج معالجہ ہوتا ہے، اور دیگر ضروریات پوری ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مند کی عوام نے ہر فلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے کہ بارڈر مافیا کا مبینہ غیر قانونی دھندہ ٹوکن سسٹم بند کیا جائے تاکہ مند سمیت مکران کے عوام آزادانہ طور پر اپنا روزگار کر سکیں

انہوں نے کہا کہ وہ مند کے عوام کی طرف سے حق دو تحریک کے سربراہ اور صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اورحق دو تحریک کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ اور بارڈر سے منسلک دیگر حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »