وش ویب : جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔۔۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے بھٹی موڑ کے مقام پر گھات لگائے ملزمان نے سی آئی اے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو غلام ربانی پہنیار کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مقابلے میں چار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو زمیندار بہرام کھوسہ کے اغواء میں ملوث ہونے سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر کے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔۔۔