وش ویب: تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ اسپورٹس فیسٹول 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم بلوچ کی قیادت میں اجلاس منعقد ہوا۔
ڈی سی کیچ نے اسپورٹس فیسٹیول کے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں اسپورٹس فیسٹول کی تیاریوں پر تبادلہ کرکے حکمت عملی اپنائی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مکران محمد جان رند، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ خلیل مراد، اسسٹنٹ کمشنر تربت حسیب شجاع، اسسٹنٹ کمشنر دشت عبدالحمید کورائی، اسپورٹس آفیسر کیچ غفار یوسف سمیت این جی اوز کے نمائندے شریک تھے۔ ضلع میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے اسپورٹس فیسٹول کو ناگزیر قرار دیاگیا