//

وزیراعلیٰ بلوچستان 2 روزہ دورے پر لورالائی پہنچ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دو روزہ دورے پر لورالائی پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دو روزہ دورے پر لورالائی پہنچ گئے. پارلیمانی سیکرٹری میر برکت رند اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے. وزیراعلیٰ کا رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان تور اتمانخیل ، اور کمشنر لورلائی ڈویژن بالاچ عزیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے لورالائی پہنچنے پر استقبال کیا۔وزیراعلیٰ کو لورالائی ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان لورالائی میں مختلف زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ بھی کریں گے ۔وزیراعلیٰ سے مختلف وفود ملاقات بھی کرینگے ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »