وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لورالائی میں فیملی پارک کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایم پی اے محمد خان طور اتمان خیل ، چیف سکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارک کی صفائی ستھرائی برقرار رکھی جائے.فیملی پارک میں میں خواتین اور بچوں کے لئے تفریحی انتظامات یقینی بنائے جائے۔وزیر اعلیٰ نے پارک کے اندر تفریح کے لئے بنائے گئے مختلف حصّوں کا معائنہ بھی کیا۔