وش ویب: کندھ کوٹ کے تھانہ سی سیکشن کی حدود مزاری موڑ کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق تین ڈاکو واردات کے ارادے سے کھڑے تھے اور گشتی پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور دو ساتھی فرار ہوگئے۔ گرفتار ڈاکو سے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا۔ گرفتار ڈاکو کی شناخت وقار سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔مذکورہ ملزم ایک ماہ قبل دکان سے اسلحے کے زور پر پانچ لاکھ روپے چھینے کی واردات میں ملوث ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکو کو اپنے ساتھیوں سمیت سی سی ٹی وی کیمرہ میں دکاندار سے رقم لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم 10سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔