//

کراچی: اورنگی میں گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: شہر قائد کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے، دو نامعلوم ملزمان مقتول یاسین کے گھر کے باہر موجود تھے، یاسین جیسے ہی گھر سے نکلا ملزمان نے عقب سے فائرنگ کردی۔اس سے قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اتائی ڈاکٹر کی جانب سے 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی بنانے کا واقعہ سامنے آیا۔
بچی سے مبینہ جنسی زیادتی میں ملوث اتائی ڈاکٹر کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے زبردستی پکڑ کر بے ہوش کر کے زیادتی کی گئی۔ سرجانی پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ بچی کے اہل خانہ کی مدعیت میں ملزم برکت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ادھر، اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کر لیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »