وش ویب: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہ ہوئے تو سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بچھر نے کہا کہ آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکا ہے، یہ تمام کارروائیاں سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں۔ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سڑکوں پر آرہے ہیں۔