وش ویب: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔
عدالت میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اور اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔عدالت کی طرف سے وکیل سے سوال کیا گیا کہ آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کریں گی؟وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گی۔واضح رہے کہ 15 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رہا کردیا تھا۔