//

کویٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ ( بلال فیروز):کویٹہ میں مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ ریلیف کے بعد آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کویٹہ شہر میں بھی آٹے کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 1 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد 4 ہزار 2 سو روپے میں بکنے والا 50 کلو کا آٹے کا تھیلا 5ہزار 2 سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ کی عوام ایک بار پھر سے مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے مگر ضلعی انتظامیہ منافع خوری کی روک تھام میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے۔ آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی موخر ہوچکی ہے مگر زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے اپنی لوٹ مار مچائی ہوئی ہے
آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندور کی روٹی کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے لہذا عوام کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مؤثر کاروائی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »