//

جیکب آباد میں ملزم نے غیرت کے نام پر اپنے کزن کی بیوی اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : جیکب آباد میں ملزم نے غیرت کے نام پر اپنے کزن کی بیوی اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔۔۔

جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود ریلوے تالاب کے علاقے میں سیاہ کاری الزام میں ملزم نے خاتون اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، اطلاع پر حدود پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء حوالے کردی گئیں.

پولیس کے مطابق ملزم عرفان مغیری نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنے کزن مشتاق مغیری کی بیوی نسیمہ اور نوجوان عبدالغفار مغیری کو ٹی ٹی پسٹل کے فائر کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم عرفان مغیری کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »