//

کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگی، آسمان پر بادلوں کا ڈیرہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، آسمان بادلوں سے ڈھک گیا، شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوش گوار ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں سمندری ہوائیں 27 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »