//

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشتگرد گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اینٹی ٹیرارزم فنانسنگ یونٹ نے کراچی کے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی قیادت سے رابطے میں تھے، مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز جمع کرتے تھے۔آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق وزیر ستان سے ہے، جو حال ہی میں فنڈنگ آپریشن کے لیے کراچی واپس آئے تھے، کراچی:ملزمان کو سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش اینٹی ٹیرارزم یونٹ نے گرفتار کیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی گرفتار ملزمان کے قبضے سے فنڈنگ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »