//

جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی نے اپنا دھرنا کچھ دن کے لئے موخر کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں خاتون ملازمہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین کی جانب سے زدکوب اور ہراساں کرنے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پانچ روز سے جاری دھرنا جاری تھا آج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدداروں نے بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا اور لیڈر آف اپوزیشن رحمت صالح بلوچ اور دیگر معزز ممبران بلوچستان اسمبلی اصغر ترین ٗ ٗزاہد ریکی ٗغلام دستگیر بادینی ٗ خیر جان بلوچ اور ٗڈاکٹر نواز کبزئی سے ملاقات کی.

یونیورسٹی ملازمین کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا جس پر معزز ممبران اسمبلی نے فوری طور پر ان مسا ئل کے حل کے معزز گورنر بلوچستان سے ملاقات کی اور بعد ازاں سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ملازمین کو درپیش مسائل سنے اور انہوں نے تمام مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرواتے ہوئے ملازمین کو درپیش مسائل سنے اور ان کی بروقت حل کے لئے ملازمین کو اپنی جانب سے اور گورنر بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن یقین دہانی کرواتے ہوئے کچھ دن کے لئے دھرنا موخر کرنے کی تجویز دی جسے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے خوش اسلوبی سے تسلیم کرتے ہوئے دھرنے کو کچھ دن کے لئے موخر کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے معزز ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ممبران بلوچستان اسمبلی اس طرح آئندہ بھی یونیورسٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »