وش ویب: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں فلور ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان فلورملززایسوسی ایشن کی کال پر تمام فلورملزبند کردئیے گئے تھے.کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں فلور ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے. فلورملزمالکان کا کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے .پہلے ہی آٹے کاکاروبارکرنے والے بھاری ٹیکس اداکرہے ہیں. ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی مہنگی کرنے سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا.حکومت کسی بھی معاملے میں فلورملزمالکان کو اعتماد میں نہیں لیتی ہے.احتجاج کاسلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا.