وش ویب: لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین نے کوئٹہ ریڈ زون سیکرٹریٹ چوک پر دھرنا دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی لیکن مظاہرین کی بڑی تعداد نے سیکرٹریٹ چوک پر دھرنا دیدیا۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گرفتار کی گئی خواتین کو رہا کردیا گیا ہے۔