و ش ویب: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاج کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ کے پی میں گورننس مسائل ہیں، بیوروکریسی میں تبدیلی نہیں کی گئی، آپ سےملاقات کرنےوالے چند مخصوص لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔تاہم عمران خان نے شبلی فراز کو خیبر پختونخوا میں گورننس، بیوروکریسی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کواحتجاج کے لیے تیار رہنے کا بھی حکم دیا۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ عمران خان نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار بھی دے دیا۔