وش ویب: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے ڈی آئی جی اعتزاز گورایا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
ضیا لانگو کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ لاپتہ ظہیر بلوچ دہشتگرد بشیر بلوچ کے بھائی ہیں۔ظہیر بلوچ کو انڈیا کی جانب سےسپورٹ کیا جارہا ہے۔ہماری انٹیلیجنس رپورٹ ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شعبان سے اغوا ہونے والے افراد کی سول سوسائٹی اور میڈیا نے مذمت نہیں کی ہے۔ تمام اداروں سے معلوم کر چکا ہوں ظہیر بلوچ ریاست کی حراست میں نہیں ہے۔ بی ایل اے نے شعبان سے اغوا ہونے والے سات افراد کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین سے اپیل ہے دوران احتجاج روایات کا خیال رکھا جائے مظاہرین سے درخواست کی تھی آپ پریس کلب چلیں جائے بجائے ریڈ زون کے۔ ہم اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ریاست کی تمام تر سہولیات کو بروئے کار لائیں گے۔