//

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ شہر میں ہونے والے احتجاج پر رد عمل

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ شہر میں ہونے والے احتجاج پر رد عمل سامنے آگیا ۔

ترجمان صوبائی حکومت نے وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کر دیا . شاہد رند کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے ۔ یہ احتجاج گزشتہ 10 سے 12 روز کے دوران کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر جاری تھا .اس دوران ریاست کی جانب سے اس پرامن احتجاج پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔آج مظاہرین نے سریاب روڈ کوئٹہ سے ریڈ زون کی طرف پیش قدمی کی ۔ ریڈ زون کوئٹہ میں ہائی کورٹ، سپریم کورٹ رجسٹری، گورنر ہاؤس ، وزیراعلیٰ ہاؤس ، ججز اور اعلیٰ سول حکام کی رہائش گاہوں سمیت سول سیکرٹیریٹ بلوچستان کی عمارت بھی موجود ہے ۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی ۔

ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا موقف ہے کہ مظاہرین کی جانب سے ان پر پتھراؤ کیا گیا ۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے لیکن اس کے باوجود بھی مظاہرین نے ریڈ زون میں گھسنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ انتہائی تحمل اور برداشت کا رویہ اختیار کیا ۔ ریڈ زون کے حوالے سے پالیسی واضح ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ۔ کوئی بھی شخص یہ گروہ کسی بھی علاقے میں پرامن احتجاج کرنا چاہتا ہے تو ریاست کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »