//

مظفرآباد: نیلم ویلی روڈ پر جیپ گہری کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نیلم ویلی روڈ پر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مظفرآباد میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، نیلم ویلی سے مظفرآباد جانے والی جیپ نیلم ویلی روڈ پر گہری کھائی میں جاگری۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جیپ میں زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »