//

مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خود مختار ہو کر سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں، معاوضے تک نہیں دیے گئے، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »