//

کیپٹن اسامہ بن ارشد شہیدکی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہیدکی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کیپٹن محمد اسامہ شہیدکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ میں وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں اور شہید کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتا لگایا اور سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 24 سالہ کیپٹن آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »