وش ویب: حکومت بلوچستان نے صوبے کی ثقافت، سیاحت اور تاریخی ورثے کے فروغ کے لیے مختلف کلچرل ایونٹس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ ثقافت، سیاحت و آرکیولوجی کے محکمانہ امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری ثقافت، سیاحت و آرکیالوجی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے محکمانہ انتظامی امور اور محکمے کے مختلف ونگز پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کی مقامی ثقافت اور تہذیب کے موثر فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔رواں ماہ کے آخر میں زیارت میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد ہوگا، اگست میں آزادی مشاعرہ بھی ہوگا جبکہ آئندہ سال کے پہلے مہینے میں محکمہ ثقافت، سیاحت و آرکیالوجی کے زیر اہتمام بلوچستان لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ بھی ہوا۔