وش ویب: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کو سپورٹ نہیں کرتا۔
پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفاد رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے کام کررہے ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ واضح کر چکے ہیں طالبان کو فنڈنگ نہیں دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور افغانستان میں نام نہاد اخلاقی نگرانی پر رپورٹ جاری کی ہے۔