//

محرم الحرام میں امن کو قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علماء اور قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مولانا عبدالخیر آزاد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ پریس کلب میں مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جن میں تمام مسالک کے جید علماء کرام و مشائخ عظام ، سماجی شخصیات، صحافی و دانشور حضرات و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس سے مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گا۔ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں ، دشمن طاقتیں ہمیں لڑا کر انتشار پیدا کرکے کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسلام کے پیغام اخوت محبت رواداری اور اتحاد کوسامنے رکھیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت ہمارا دینی اور ایمانی سرمایہ ہے ہم سب مسلمان ہیں اور ایک ہی کلمہ پڑھتے ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہی حاصل کیا گیا تھا آج پاکستان کو پہلے سے زیادہ اتحاد و استحکام اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ہم نے اپنے اتحاد اور داخلی استحکام کے ذریعے دشمن کو شکست دینی ہے میں اس موقع پر علما کرام کی خدمت میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ محرم الحرام میں خصوصی طور پر دشمن کی سازشوں پر نظر رکھیں، انتشار اور عدم استحکام کی ہر سازش کو اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنادیں۔اسلام کا پیغام بھی ہم سب کو متحد رکھنے کا ہے ۔
دیگر مقررین نے اتحاد امت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے علماء ہر قربانی دیں گے دشمن کو کا میاب نہیں ہونے دیں گے، حب الوطنی کے تمام تقاضے پورے کریں گے اگر جان کا نذرانہ دینا پڑے تو بھی ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم سب پاکستانی ہیں اور اس پرچم کے تلے ہم سب ایک ہیں، پاکستان متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »