//

غریب، تنخواہ دار طبقے اور مڈل کلاس کو بجلی بل میں آسانی دینا حکومت کا فرض ہے،مفتاح اسماعیل

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اپنے شاہی اخراجات میں کچھ کمی کرے۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہی اخراجات میں کمی سے جو پیسے بچیں اس سے غریب اور مڈل کلاس کو بجلی کے بل میں ریلیف دے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے غریب صارف کو مراعات اور دیگر صارفین پر بوجھ ڈالنے کا حکومتی فیصلہ ناقابل فہم ہے۔ غریب، تنخواہ دار طبقے اور مڈل کلاس کو بجلی بل میں آسانی دینا حکومت کا فرض ہے، حکومت اس فرض کو بالکل ٹھکرا رہی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں پی ایس ڈی پی کے لیے 700 ارب کو بڑھا کر 1400 ارب روپے کے اخراجات کرے، اس پیسے سے ریلیف دیا جا سکتا ہے، آج جو بجلی مہنگی ہے اس میں مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کا کوئی قصور نہیں۔عوام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے پر دوسروں کو سبسڈی دینے کی ذمے داری کیوں ڈالی جا رہی ہے؟ بجلی کے تمام صارفین کے بلوں میں کمی لائی جائے، اس کے پیسے پی ایس ڈی پی کو کاٹ کے ادا کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »