//

صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن نامزد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان میں خواتین کے حقوق کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی نمایاں شرکت کو یقینی بنانے کی غرض سے صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی کی چئیرپرسن نامزد کردیا گیا۔

وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اہم شعبوں کا جامع جائزہ لے گی جن میں محکموں میں حکومت کے کوٹے کے تحت خواتین کی بھرتی، مینا بازاروں کا انعقاد،سفری سہولیات،کاروبار کے لئے لائسنس کے اجرا سمیت ہراسگی سے متعلق خواتین کو قانونی معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔ مزید برآں، کمیٹی عوامی پارکوں میں خواتین کے فنکشنز کے لیے مفت NOC جاری کرنے، خواتین کے وراثت کے حقوق سے متعلق زمینی ریکارڈ اور ڈیٹا میں تصحیح کی نگرانی اور خواتین کے حقوق سے متعلق دیگر متعلقہ امور کو حل کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کمیٹی کی کوششوں کے نتیجے میں بلوچستان میں خواتین کے لیے واضح بہتری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی لگن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس کمیٹی کی قیادت کرنے پر فخر ہے اور بامعنی تبدیلی لانے کے لیے کمیٹی کے معزز اراکین کے ساتھ بھرپور تعاون کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صنفی مساوات کو فروغ دینے اور ایک ایسا جامع ماحول بنانے کے لیے حکومت بلوچستان کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتا ہے جہاں خواتین ترقی کر سکیں۔ وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی خواتین کو انکے جائز حقوق کی فراہمی اور معاشرے کے تمام شعبوں میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔ وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی کے دیگر ممبران میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، پری گل ترین، روشن خورشید بروچہ، علاو الدین خلجی اور دیگر معزز شخصیات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »