وش ویب: جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرکے اسمگل ہونے والی 12ہزار 400 کلو گرام مضر صحت چھالیہ برآمد کرکے ایک بین الصوبائی اسمگلر کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق عیدگاہ روڈ پر سی آئی اے انسپیکٹر ایوب ڈوگر نے بمعہ ٹیم کے ہمراہ بلوچستان سے سندھ داخل ہونے والے ٹرک پر خفیہ اطلاع کے دوران تلاشی لی تو پیاز سے لدھے ٹرک میں چھپائی گئی چھالیہ کی 480 بوریاں برآمد کرلی گئیں چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی اسمگلر بلوچستان کے رہائشی محمد یاسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی چھالیہ کا وزن اوسطاً 12ٹن ہے جس کی مالیت دو کروڑ سے زائد کی ہے۔