//

واپڈا کی من مانیوں کیخلاف احتجاج کے سلسلے میں شہید فدا چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا جائےگا |

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : تربت سمیت ضلع کیچ میں شدید گرمی کے مہینے میں دن رات بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ، وولٹیج کی کمی، اور کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آل پارٹیز کیچ کا اجلاس ڈپٹی کنوینئر کامریڈ ظریف زدگ کی زیر صدارت بی این پی عوامی کے دفتر میں منعقد ہوا،

آل پارٹیز کیچ کے شرکاء نے کہاکہ واپڈا کے ناروا سلوک سے عوام تنگ آچکاہے اب واپڈا کیخلاف عوامی مزاحمت کے سوا کوئی کوئی چارہ نہیں،واپڈا کی جانب آئے روز لوڈشیدنگ اور بجلی بندش پر شدید براہمی کا اظہار کیاگیااور کہاگیاکہ ہم نے واپڈا کو پندرہ دن پہلے پریس کانفرنس کے ذریعے ڈیڈلائن دیاتھا مگر واپڈا نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا،لہذا اب واپڈا کی من مانیوں کیخلاف کل بروز منگل 9جولائی سے احتجاج کے سلسلے میں شہید فدا چوک تا 11 جولائی کو احتجاجی کیمپ لگایا جائےگا، اور 11جولائی کو احتجاجی کیمپ سے واپڈا کیخلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا گیا،جبکہ نیشنل پارٹی کی جانب 10جولائی کو واپڈا کیخلاف احتجاج کی حمایت کیاگیا،جبکہ مکران کی سطح پر پنجگور وگوادر کے آل پارٹیز کو اعتماد میں لیکر مکران کی سطح پر بھی احتجاج کا فیصلہ کیا جائےگا.

اجلاس میں کیچ کے عوام سے اپیل کیاگیاکہ وہ واپڈا کی من مانیوں اور زیادتیوں کیخلاف سیاسی جماعتوں اور آل پارٹیز کیچ کا ساتھ دیں اور عوامی احتجاج میں شامل ہو کر واپڈا کیخلاف احتجاج کریں.

اجلاس میں کامریڈ ظریف زدگ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یونس جاوید،بی این پی مینگل کے رہنماؤں خان محمدجان گچکی،میران حیات، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء عبدالحفیظ مینگل،مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے رہنماء یلان زامرانی،انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نثار احمد جوسکی،ترجمان انجمن تاجران عقیل احمد، تربت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ۔ے بھی اظہار خیال کیا

واپڈا کی من مانیوں کیخلاف احتجاج کے سلسلے میں شہید فدا چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا جائےگا | وش نیوز

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »