وش ویب: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے گورنر بلوچستان کی ملاقات ہوئی.
وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں ملک اور صوبہ کی مجموعی صورتحال، صوبے میں ٹیوب ویلز کی سولرائزشن پر منتقلی کا پروگرام اور پارٹی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر بلوچستان نے وزیرِاعظم پاکستان کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا.دونوں رہنماؤں نے وفاق اور صوبہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور خوشگوار بنانے پر اتفاق کیا گیا.