//

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ میں شرکت

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ سی پی او میں ادا کی گئی۔ ڈی ایس پی علی رضا اور ان کے گارڈ کل حملے میں شہید ہوئے تھے۔نماز جنازہ میں صوبائی مشیر نجمی عالم، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز، سول سوسائٹی کے لوگ اور پولیس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا کے خاندان سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی دلائی ہے کہ علی رضا کے قاتل کو جلد گرفتار کر کے ان کو کٹھرے میں لائینگے۔دہشت گردی کے خلاف ہماری پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ڈی ایس پی علی رضا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے کریم آباد میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق ہوگئے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کریم آباد پر فائرنگ کے واقعے میں ڈی ایس پی علی رضا پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 11 خول برآمد ہوئے۔وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔فائرنگ سے عمارت کا سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا تھا، جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق علی رضا کو دو ملزمان نے نشانہ بنایا، ایک نے اجرک اوڑھ رکھی تھی جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »