وش ویب: جعفرآبادمیں خاتون ڈوب کرجاں بحق ۔تین گھنٹے بعدلاش برآمد۔ورثاء کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا.
جعفرآبادکے علاقے حبیب اللہ موڑکے قریب خاتون تالاب میں گِرکرجاں بحق ہوگئی. ورثاکے مطابق زرینہ بی بی شادی شدہ خاتون تھی، وہ پانی بھرنے تالاب گئیں اور وہاں ان کا پاوں سلپ ہونے پر وہ تالاب میں گِرگئیں .تالاب گھیرا ہونے کی وجہ سے لاش نکالنے میں دشواری کاسامنہ رہا .انتظامیہ نے اطلاعات کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھائے بلکہ پولیس نے بھی کوئی مدد کرنے کے بجائےراہ میں رکاوٹیں ڈال دی. دوسری جانب تین گھنٹے کے بعد لاش کوبرآمدکرلیاگیا. لاش ملنے پرگھرمیں کہرام مچ گیا اور ورثاء نے قانونی کاروائی کے لیئے لاش کوہسپتال منتقل کرنے سے انکارکردیا.