//

اورماڑہ: منیجی کے مقام پر ایک اور گاڑی کو حادثہ، ایک شخص زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: اورماڑہ میں منیجی کے مقام پر ایک اور گاڑی کو حادثہ، ایک شخص زخمی ہوگیا.

اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے گوادر جانے والی ٹرک اورماڑہ کے قریب منیجی پل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں حب چوکی کے رہائشی عبد الصمد نامی ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے جبکہ ثناء اللہ نامی کنڈکٹر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس کے جوانوں نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر معمولی زخمی ہونے والے ڈرائیور کو اورماڑہ میں پاک بحریہ کے ہسپتال درمان جاہ میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »