//

کندھکوٹ کچے میں چار روز سے جاری ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،بھیو گینگ کا سرغنہ پولیس آپریشن میں مارا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کندھ کوٹ کچے میں چار روز سے جاری ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی، بھیو گینگ کا سرغنہ پولیس آپریشن میں مارا گیا چار ڈاکو زخمی بھی ہوئے، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل اور ہندو تاجروں کے اغواء میں ملوث تھا۔

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے درانی مہر کے مختلف مقامات پر گزشتہ چار روز سے جاری پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران بھیو گینگ کے سرغنہ امداد بھیو ہلاک جبکہ چار ڈاکو زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق کچے میں چار روز سے آپریشن جاری تھا آج خفیہ اطلاع پر بھیو گینگ کے سرغنہ امداد بھیو کی موجودگی کی اطلاع ملی پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیکر ڈاکوؤں کیساتھ مقابلہ کیا جس میں ڈاکو امداد بھیو مارا گیا۔ ڈاکوؤں کے شکنجے میں قید مغویوں کی رہائی کیلئے پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے ایس ایس پی کا کہنا ہے ہلاک ہونے والا بدنام زمانہ ڈاکو پولیس چوکیوں پر حملوں اور اہلکاروں کی شہادت سمیت ہندو تاجروں کے اغواء کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ بھیو گینگ کے مکمل خاتمے اور مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »