وش ویب: حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق انکم ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے، فنانس ایکٹ 2024 کے سیکشن 136 ایچ سے پیٹرولیم ڈیلرز کو مشکلات کا سامنا تھا۔جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کےدائرہ کار میں آتا ہے، آرڈیننس کے تحت ڈیلرز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس ٹیکس کی ذمہ داری کا مکمل اخراج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کےشکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس0.5 فیصد عائد کیے جانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔