وش ویب: بلوچستان گڈز ٹرک اونرز مزدہ ٹرک ٹرالر گڈز کمپنی ایسوسی یشن کے ترجمان کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بھاری جرمانے ایکسل لوڈ لمٹ اور جگہ جگہ غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خلاف آج سے05جولائی سے غیر معینہ مدت کے لیے لوڈنگ ان لوڈنگ بند کر دی گئی ہے.
بلوچستان سے کوئی ٹرک لوڈ نہیں ہوا ہے اور پورے بلوچستان سے ترسیل کا کام بند کر دیا گیا ہے سبزی منڈی اور زمینداروں کے درخواست پر 08 جولائی تک سبزی منڈی میں پڑا ہوا مال لے جانے کی اجازت ہوگی 08 جولائی کے بعد سبزی فروٹ وغیرہ کو بھی بند کر دیا جائے گا کل سے تمام سڑکوں پر ایسوسییشن کے نمائندے گشت کریں گے جو بھی لوڈ گاڑی روڈ پر نظر ائے گا اسے کھڑا کر دیا جائے گا اور اس مال کی خرابی کا ذمہ دار ٹرک مالک یا گاڑی ڈرائیور ہوگا ہڑتال جاری ہے ہمارے نمائندے روڈوں پر گشت کر رہے ہیں بلوچستان کے تمام ڈرائیور ہوشیار رہیں کوئی بھی اپنی گاڑی کو لوڈ نہ کریں ورنہ نفع نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے جب تک ہماری جائز مطالبات حل نہیں ہوں گے تب تک ہمارا ہڑتال جاری رہے گا تین دن تک سبزی لے جانے کی اجازت سے کوئی دوسرا فریق فائدہ نہیں اٹھا سکتے باقی تمام ایشیا کی ترصیل بند رہے گی ۔