//

کراچی میں تیزہوائیں، پیر کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کراچی میں تیز رفتار ہوائیں چلنے لگیں جبکہ شہر میں پیر کو بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سمندر یعنی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 39 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شام میں ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان ہے۔ آج اور کل مطلع جزوی یا مکمل طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہر میں شام یا رات کو کہیں کہیں بوندا باندی یا پھوار ہوسکتی ہے۔مون سون کے پہلے باقاعدہ سسٹم کےتحت پیر کو گرج چمک،آندھی کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »