وش ویب: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مزدور رہنماؤں کے وفد سے ملاقات ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی بلوچستان، صدر پی پی پی بلوچستان، اعجاز جاکھرانی، پی پی پی رہنما سید اقبال شاہ ودیگر موجود تھے۔بلوچستان کے مزدور رہنماؤں کے وفد کی سربراہی مرکزی جوائنٹ صدر آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اینڈ واپڈا لیبر یونین حاجی رمضان اچکزئی نے کی۔ بلوچستان کے مزدور رہنماؤں کے وفد میں محمد یار علیزئی، باقی لہڑی اور محمد قاسم شامل تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کے مزدوروں بالخصوص کان کنوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی بلوچستان کو مزدوروں کے مسائل کے براہ راست حل کے حوالے سے میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کی۔