وش ویب: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بلال مندوخیل کی سربراہی میں بلوچستان کی کاروباری برادری کے افراد کی ملاقات ہوئی.
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی بلوچستان اور پی پی پی بلوچستان کے صدر موجود تھے. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زرداری کو بلوچستان کی تاجر برادری نے صوبے میں کاروباری افراد کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کی تاجر برادری کے درمیان صوبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے امکانات پر بات چیت کی. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کی تاجر برادری کے درمیان معدنیات کی برآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی بلوچستان کو تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کوئٹہ چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کے صدر ولی محمد اور پاک ایران چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اسد خان نورزئی کی ملاقات ہوئی.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ژوب چیمبر آف کامرس کے صدر امیر احمد اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر احد آغا کی بھی ملاقات ہوئی.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کوئٹہ چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کے سابق صدر ڈاکٹر ارشاد علی شاہ، نائب صدر نوید یوسف راجپوت، سیکریٹری منظور احمد، ایگزیکٹو اراکین عطاءاللہ مینگل اور دوست محمد آغا سے بھی ملاقات کی.