//

این اے 251 پر میری جیت کے اعتراف کے باوجود الیکشن کمیشن نے ہماری پٹیشن مسترد کردی، خوشحال کاکڑ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: این اے 251 پر میری جیت کے اعتراف کے باوجود الیکشن کمیشن نے ہماری پٹیشن مسترد کردی ہے.

ان خیالات کا اظہار خوشحال کاکڑ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے دوران سماعت مخالف امیدوار کے سامنے اعتراف کیا کہ ہم جیت چکے ہیں . الیکشن کمیشن کو چائیے تھا آر او کیخلاف انکوائری کراتی .8 فروری کے دھاندلی زدہ الیکشن کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی ہے. الیکشن سے پہلے ہی ہمیں دھاندلی ہونے کی معلومات تھی.الیکشن کمیشن کو درخواست کی تھی کہ ہمارے ریزلٹ ویبسائٹ پر اپلوڈ کی جائے.خوشحال خان کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آر او نے مانا کے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی 5000 سے زاید ووٹوں کی بنیاد پر جیت چکے ہیں.الیکشن میں بے ضابطگیوں میں الیکشن کمیشن کا ہاتھ ہے.الیکشن کمیشن کے ارڈر کو دوسرے فورمز پر چیلنج کریں گے.سابق سینٹر ہدایت اللہ خان کو سزا آمن کی بات کرنے پر دی گئی.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »