//

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے پیپلز لائرز فورم کے وفد کی ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لائرز فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی بلوچستان، پی پی پی بلوچستان کے صدر اور سیکریٹری اطلاعات ودیگر موجود تھے۔ پیپلز لائرز فورم کے وفد میں صدر بہرام تنگی، جنرل سیکریٹری علی اصغر اور سیکریٹری اطلاعات عبدالرحیم کاکڑ شامل تھے۔ پیپلز لائرز فورم کے وفد میں مبشر ابابکی، زین الدین کاکڑ، سید سلطان شاہ، ناصر حسین جمالی، عندلیب قیصرانی، سید ظہور آغا، ملک تنویر اسلم شاہوانی، جمال شاہ اور نعیم کولاچی بھی شامل تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزلائرز فورم کے وفد نے وکلاء کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر وکلاء کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »