//

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے. کاروبار کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بازارِ حصص میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔ اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 631 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 80865 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز بھی پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی جب انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »