//

شہر قائد کراچی میں مطلع ابر آلود، گرمی کی شدت برقرار

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: شہر قائد کراچی میں مطلع ابر آلود ہونے کے باوجودگرمی کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں مطلع ابر آلود ہونے کے باوجودگرمی کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے. موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »