وش ویب: سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے سندھ کی کئی قوم پرست جماعتوں کے گرینڈ اپوزیشن الائنس (تحریک تحفظ آئین)کا حصہ بننے کی تیاری کرلی ہے.
اگلے چند دنوں میں پہلے مرحلے میں قائم مقام صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ایڈووکیٹ ساجد ترین گرینڈ اپوزیشن الائنس کے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ سندھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سندھ کے قوم پرست رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے اور انہیں تحریک تحفظ آئین میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی، سردار اختر جان منگل نے گزشتہ کچھ دنوں سندھ کے قوم پرست رہنماﺅں سے رابطے کیے، اور قائم مقام صدر بی این پی ساجد ترین دیگر گرینڈ اپوزیشن الائنس رہنماﺅں کے ہمراہ سندھ کا دورہ جلد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔